ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک ہوٹل میں کام کرنے والے ایک معصوم لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
نابالغ بچے کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا، جس کی عمر تقریباً 13 سال ہے، شہر کے ایک ہوٹل میں برتن صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس لڑکے کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا گذشتہ روز بے ہوشی کی حالت میں اس کو ملا تھا۔ رات کو ہوش میں آنے پر بچے نے روتے ہوئے اپنی کہانی سنائی، جس کے بعد متاثرہ لڑکے کو اہل خانہ نے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا۔
ہسپتال میں اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکے کے والد نے پولیس میں شکایت کی اور انصاف کی فریاد کی۔
اس معاملے میں معلومات دیتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ نابالغ کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاسکو ایکٹ کی کارروائی کے ساتھ 377 کی کارروائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔