نوئیڈا میں واقع سالار پور گاؤں کے ایک شخص نے پہلے سے فروخت کی گئی زمین کو دوبارہ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظفر نگر کے رہائشی سشیل شرما نے اس ضمن میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
سشیل شرما نے زمین مافیاؤں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'گزشتہ دنوں میں نے ایک شخص سے زمین خریدی تھی لیکن اب اس زمین کا مالک زبردستی زمین پر قبضہ کرکے دوسرے شخص کو اسے فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے'۔
مظفر نگر کے گاؤں سالار پور کے رہائشی سشیل شرما کا کہنا ہے کہ 'نوئیڈا کے اطراف میں زمین مافیا بلا خوف غیرقانونی اراضی پر قبضہ کررہے ہیں۔ جس کی شکایت انتظامیہ بھی سننے کو تیار نہیں ہے'۔
متاثرہ شخص سشیل شرما نے بتایا کہ 'سنہ 2013 میں نوئیڈا کے سالار پور گاؤں میں اس نے زمین خریدی تھی۔ کسی وجہ سے اس کا بعینامہ نہیں کرایا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر غور ہے'۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 'اراضی کے مالک لینڈ مافیاؤں کے حق میں عدالت سے قطع نظر فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر کارروائی نہ کرنا غیر قانونی ہے'۔
انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مناسب اور جلد از جلد کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔