ریاست اترپردیش کے رامپور میں مرادآباد کی انسداد بدعنوانی والی ٹیم نے رشوت لیتے لیکھپال کو گرفتار کیا ہے۔ لیکھپال پر الزام ہے کہ اس نے زمین کے کاغذات میں داخل خارج کرنے کے عوض میں رشوت کا مطالبہ کیا تھا Accountant arrested for taking bribe in Rampur۔
لیکھپال کسان سے 4 ہزار روپے لے رہا تھا، اینٹی کرپشن بیورو نے لیکھپال کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ رامپور میں یہ دوسرا ایسا افسر ہے جس کو انسداد بدعنوانی والی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل غذائی شعبہ کے ایک افسر کو بھی اینٹی کرپشن بیورو نے 30 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کاشتکار پپو سنگھ نے 2015 میں زمین کا بیع نامہ کرایا تھا۔ اس زمین کا داخل خارج ہونا تھا، اس پر رپورٹ لگانے کے نام پر لیکھپال اجئے پال رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا۔ پپو سنگھ نے انسداد بدعنوانی والی ٹیم سے شکایت کی۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے لیکھپال اجے پال کو گرفتار کر لیا۔ ٹیم اسے تھانہ گنج لے آئی اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ متاثرہ کاشتکار پپو سنگھ نے بتایا کہ میں داخل خارج کے لئے 7 اپریل کو لیکھپال اجے پال سے ملا تھا۔
مزید پڑھیں:
- Man Killed Brother for Property: غازی آباد میں جائیداد کے لیے بھائی کا قتل
- Double Murder in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں جوڑے کا قتل
لیکھپال سے میں نے کہا کہ میرا داخل خارج ہونا ہے تو لیکھپال نے کہا کہ اس میں پیسے لگیں گے۔ میں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو انہوں نے کہا جب تک تم مجھے پیسے نہیں دوگے تو میں تمہارا کام نہیں کرونگا۔ لیکھپال نے 4 ہزار روپے مانگے تھے۔ 26 تاریخ کو اس نے پھر سے روپیے مانگے تھے۔ جس پر پہلے سے تیار اینٹی کرپشن بیورو نے لیکھپال کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔