غازی آباد: ملک کی پہلی ریجنل ریپڈ ریل کا آج دہلی-میرٹھ کوریڈور پر بڑا حادثہ ہوا۔ تقریباً 50 ٹن وزنی سیمنٹ کا سیگمنٹ 15 فٹ اونچائی سے سڑک پر گر گیا۔ یہ حادثہ کرین کی تار ٹوٹنے سے پیش آیا۔ غنیمت رہا کہ کہ یہ سیگمنٹ اپنے ریزرو ایریا میں گرا، جہاں چاروں طرف لوہے کی بیریکیڈز لگائی گئی تھیں جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Accident on the Country's First Rapid Rail Corridor
لوگوں کا کہنا تھا کہ جب اتنا بھاری سیگمنٹ گرا تو زمین ہل سی گئی اور ایسا محسوس ہوا جیسے زلزلہ آگیا ہو۔ یہ سیگمنٹ دو پلوں کو جوڑنے کے لیے لگایا جا رہا تھا۔ یہ حادثہ غازی آباد-میرٹھ ہائی وے پر مودی نگر قصبے میں ہرمکھ پوری گیٹ نمبر 2 کے بالکل سامنے پیش آیا۔ این سی آر ٹی سی یعنی نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ترجمان پونیت وتس کے مطابق آج مودی نگر نارتھ اسٹیشن کے قریب لانچنگ گارڈر (کرین) کی جانچ کے دوران سیگمنٹ پھسل گیا اور بیریکیڈنگ کے پاس چلا گیا۔ یہ لانچنگ گارڈر ٹیسٹنگ پر تھا اور اس کے بوجھ کو جانچنے کے لیے وزن اٹھا کر اس کی لوڈ کی صلاحیت کی جانچ کی جا رہی تھی۔ اسی دوران پہلا سیگمنٹ اٹھاتے ہوئے تھوڑی اونچائی سے کھسک کر بیریکیڈنگ کے اندر گر گیا۔
این سی آر ٹی سی کے ترجمان نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی کے تمام اصولوں کا خیال رکھا گیا۔ ٹریفک بھی متاثر نہیں ہوئی۔ اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا، یہ لانچنگ گارڈر (کرین) غازی آباد سے میرٹھ کی طرف بہت سے حصوں کو جوڑ کر ایک وائڈکٹ (پل) بنانے کا کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک کار وہاں سے گزر رہی تھی۔ گاڑی پر ہلکی سی خراش کھروچ آئی۔ آس پاس کے لوگوں نے کہا کہ زلزلہ سا محسوس ہوا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر 50 ٹن وزنی سیگمنٹ کسی پر گرے تو اس کی جان ضرور چلی جائے گی۔ لوگوں کو اس کام کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے تشویش ہے۔