ETV Bharat / state

Absence of Verse from AMU Logo اے ایم یو لوگو سے آیت اور مہر میں اردو کی غیر موجودگی - اے ایم یو لوگو سے آیت کی غیر موجودگی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے کچھ مقامات پر اس کے لوگو میں موجود آیت "علم الانسان مالم یعلم" اور شعبوں کی مہر میں اردو کی غیر موجودگی پر طلباء نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو کو انتظامیہ کی سازش بتایا اور اس کے خلاف جلد ایک تحریک شروع کرنے کی بھی بات کہیں۔

اے ایم یو لوگو سے آیت اور مہر میں اردو کی غیر موجودگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 5:26 PM IST

Updated : Sep 8, 2023, 7:36 PM IST

اے ایم یو لوگو سے آیت اور مہر میں اردو کی غیر موجودگی

علیگڑھ (اترپردیش) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے کچھ مقامات پر اس کے لوگو میں موجود آیت "علم الانسان مالم یعلم" اور شعبوں کی مہر میں اردو کی غیر موجودگی پر طلباء نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو انتظامیہ کی سازش بتایا اور اس کے خلاف جلد ایک تحریک شروع کرنے کی بھی بات کہی۔ کسی بھی ملک اور تعلیمی ادارے کا پرچم یا لوگو اس کی شان اور پہچان ہوتا ہے جس کو وہ بڑی شان و شوکت، عزت و احترام کے ساتھ ہر ممکن مقامات پر استعمال کرتا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا 'لوگو' ایک تاریخی لوگو ہے کیونکہ اس کو خود بانی درس گاہ سر سید احمد خان نے بنایا تھا۔ اس میں آخری مرتبہ تبدیلی 1951 میں کی گئی تھی، جب اے ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین تھے۔ اس وقت کے لوگو میں موجود ملکہ وکٹوریہ کے تاج کو ہٹا کر کتاب اور دائرے میں قرآنی آیت 'علم الانسان ما لم یعلم' کو شامل کیا گیا تھا جس کے معنی ہے کہ "ہم نے انسان کو وہ سب کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا ہے۔" کسی بھی تعلیمی ادارے کا امتیاز اور اس کی پہچان اس کے لوگو سے ہی ہوتی ہے۔

اے ایم یو کیمپس میں گذشتہ کچھ برسوں سے مکمل لوگو کے استعمال میں لاپرواہی دیکھی جا رہی ہے کچھ مقامات پر اور عمارات پر لوگو میں موجود آیت "علم الانسان مالم یعلم" ڈھونڈنے سے بھی دکھائی نہیں دیتا۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یونیورسٹی نے ایک مرتبہ پھر لوگو کو تبدیلی کردی ہے جس میں علم انسان مالم یعلم کی جگہ ستاروں نے لے لی ہے۔ تاریخی مولانا آزاد لائبریری کے مرکزی گیٹ کے قریب بانی درسگاہ سرسید احمد خان کے نیچے موجود اے ایم یو لوگو میں آیت علم الانسان مالم یعلم کی جگہ ستارے موجود ہیں، اسی طرح، شعبہ ترسیل عامہ، پراکٹر دفتر، ٹیچنگ اسٹاف کلب اور دیگر مقامات پر علم الانسان مالم یعلم کی جگہ ستارے دیکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی کے کچھ شعبہ اور مراکز ایسے بھی ہیں جن کی مہر میں انگریزی اور ہندی کے ساتھ اردو موجود نہیں ہے۔ جس پر اے ایم یو طلبہ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور اس کو موجود یونیورسٹی انتظامیہ کی سازش بتایا ان کا کہنا ہے 'علم الانسان مالم یعلم' کو ہٹاکر اے ایم یو کی پہچان کو ختم کیا جا رہا ہے۔اور اس یونیورسٹی میں اردو کا استعمال نا کرکے اردو کو بھی مٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب بھول چوک یا حکومت کی حدایت سے نہیں بلکہ ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے جس کی ذمہ دار خود اے ایم یو انتظامیہ ہے اس لئے اس وقت یونیورسٹی کو بچانے کی ضرورت ہے، اس کی تاریخ، اسکی زبان، روایات اور پہچان کو بچانے کی ضرورت ہے، آپ دیکھیے کہ قرآن کی آیتوں کو مٹایا جارہا ہے جو یہ کہتی ہے کہ "ہم نے انسان کو وہ سب کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Special Job Fair for Female Students طالبات کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی جاب فیئر ’پرواز‘ 10 ستمبر کو

طلباء کا کہنا ہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لوگو میں علم الانسان مالم یعلم کے ساتھ اللہ اکبر بھی موجود ہے وہ اپنے مکمل لوگو کو ہر جگہ بڑی شان اور عزت سے استعمال کرتے ہیں اور علیگڑھ کے سرکاری دفاتر پر بھی نام تینوں زبانوں میں نظر آتے ہیں لیکن اے ایم یو میں اردو کم ہی جگہ دیکھائی دیتی ہے۔ طلباء نے سخت الفاظوں میں کہا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ جلد اپنی غلطیوں کو نہیں درست کرتی تو وہ جلد اس کے خلاف ایک تحریک شروع کریں گے۔ واضح رہے ای ٹی وی بھارت کی خبر کے اثر کے بعد یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار عبدالحمید نے 10 نومبر 2021 کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے تمام دفاتر کے لیٹر پیٹ پر اردو اور یونیورسٹی کی عمارات پر علم الانسان مالم یعلم کے ساتھ مکمل لوگو کے استعمال کا آرڈر دیا تھا باوجود اس کے عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Sep 8, 2023, 7:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.