ETV Bharat / state

Abdullah Azam Khan Wins By Huge Margin: جیت کے بعد عبداللہ اعظم کا بیان - عبداللہ اعظم نے عوام کا شکریہ اداکیا

ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی دوبارہ واپسی اور رامپور ضلع میں سماجوادی پارٹی کی پانچ میں سے تین نشستوں پر جیت حاصل کرنے پر اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیت والے خوشیاں منائیں، اور شکست سے دوچار ہونے والے افراد اپنی ہار قبول کریں۔ساتھ ہی انہوں نے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے اپنی بڑی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آخری سانس تک اپنے اسمبلی حلقہ کے عوام کی خدمت کرتا رہوںگا۔ SP's Abdullah Azam Khan Wins by Huge Margin

عبداللہ اعظم کا بیان
عبداللہ اعظم کا بیان
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 10:52 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کی دوبارہ واپسی پر سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا فیصلہ انہیں قبول ہے۔SP's Abdullah Azam Khan Wins by Huge Margin

انہوں نے کہا کہ ہم غور و خوض کریں گے کہ ہم سے کہاں کمی رہ گئی، اور ہم عوام کو اپنی طرف مائل کرنے میں کہا ناکام رہے۔ انہوں نے اپنے والد اعظم خاں اپنی کامیابی پر رامپور کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوار ٹانڈہ کی عوام نے ان کو پہلے سے کہیں زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنایا ہے۔ رامپور کے ملک اور بلاسپور اسمبلی حلقہ کی نشستوں پر ہوئی شکست پر انہوں نے کہا کہ بلاسپور میں محض ساڑھے تین سو ووٹوں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی شکست ہوئی ہے۔ ہم جائزہ لیں گے کہ ووٹروں کو راغب کرنے میں کہا کمی رہ گئی۔

وہیں انہوں نے ملک اسمبلی حلقہ سے وجئے یادو کی شکست پر کہا کہ وہاں محنت بہت کی گئی تھی لیکن ہم کہیں نہ کہیں عوام کو اپنے اعتماد میں لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ رامپور کے پانچ اسمبلی حلقوں میں سے سماجوادی پارٹی تین پر کامیاب ہو سکی ہے جبکہ دو سیٹس بی جے پی کے حصہ میں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:Abdullah Azam On Election Campaign:'سماجوادی پارٹی رامپور کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی'

واضح رہے کہ ضلع رامپور کے عوام نے 2017 کی تاریخ کو ہی دہرا دیا ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں رامپور کی پانچ اسمبلی نشستوں میں سے تین پر سماجوادی پارٹی کے اعظم خاں، عبداللہ اعظم اور نصیر احمد خاں کامیاب ہوئے تھے اور دو پر بی جے پی کے بلدیو سنگھ اولکھ اور راجبالا فتح یاب ہوئی تھیں۔ اس مرتبہ بھی پانچوں امیدوار فتحیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.