ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دو ہزار روپے کی اجرت پر ملازمت کرنے والی کنٹریکٹ ملازمین آشا ہیلتھ ورکرز کام کے اضافی بوجھ سے پریشان ہوکر احتجاج کرنے پر مجبور ہے۔ بہت کم اجرت پر خدمات انجام دینے کے باوجود کسی طرح کی سہولیت نہ حاصل ہونے سے ناراض میرٹھ کی سینکڑوں آشا ہیلتھ ورکرز نے آج ڈی ایم آفس پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی پریشانی اور مطالبات پیش کئے۔
بایٹ۔شبانہ، آشا ورکر
بایٹ۔صفیہ، آشا ورکر
میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے ساتھ ہی کنٹریکٹ ملازمین آشا ہیلتھ ورکرز پر کام کے اضافی بوجھ سے پریشان ہوکر احتجاج کرنے کو مجبور ہیں۔ حکومت کو ان ہیلتھ ورکرز کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے ۔