گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے شہریوں سے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی۔ تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی جانب سے کارروائی کے کوئی احکامات ابھی نہیں جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے گوتم بدھ نگر کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ضلع گوتم بدھ نگر آروگیہ سیتو ایپ لوڈ کرنے میں اول فہرست پر ہے۔
وہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے واضح کیا کہ آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا کوئی آرڈر منظور نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔