پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں پاس ہو چکے کسان بل کے خلاف حذب اختلاف کی پارٹیاں سڑک پر اترنا شروع ہو گئی ہیں. اسی ترتیب میں دوشنبے کو اتر پردیش کے بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے سڑکوں پر مظاہر کیا اور اس قانون کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا. عآپ کارکنان نے مرکزی حکومت کو کسان مخالف حکومت قرار دیا ہے.
عآپ کے ریاستی نائب صدر دنیش چندر گوتم نے کہا کہ کسانوں کے حالات کو درست کرنے کے لئے سوامی ناتھن کمیشن تشکیل کی گئی تھی. مودی حکومت نے [ سپریم کورٹ میں حلف نامہ دیا کہ وہ اس کمیشن کی رپورٹ نافذ نہیں کرے گی اور وہ اب یہ قانون لیکر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بل کی مخالفت کرتے رہیں گے اور کسانوں کو اس قانون کے متعلق بیدار کرتے رہیں گے۔