پارٹی کے ترجمان ویبھو مھیشوری نے کہا کہ ارشد صدیقی بی ایس پی کی ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں، انکے والد جناب الیاس اعظمی بھی اسی حلقے سے دو مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ وہ کافی اچھے انسان ہیں۔
واضح رہے کہ الیاس اعظمی عام آدمی پارٹی کے قومی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
عاپ پارٹی کی صوبے صدر محترمہ برج کماری نے کہا کہ بی جے پی کی دنگا اور نفرت کی سیاست اب اس ملک میں چلنے والی نہیں ہے۔
دھرورا سیٹ پر عام آدمی پارٹی 'بھاجپا بھگاؤ، ملک بچاؤ' مہم میں ارشد صدیقی کو پوری حمایت اور مدد کریں گے۔