رکن پارلیمان نے کہا کہ 'نو ٹیسٹ نو کورونا' (no test no corona) اور نو ایف آئی آر نو کرائم (no fir no crime) کے اصول پر یوگی حکومت کام کر رہی ہے۔
اسی کے ساتھ انہوں نے دہلی فسادات پر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ دہلی فسادات میں بی جے پی ملوث ہے اور اب اس کی رپورٹ میں یہ بات واضح ہوگئی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانپور معاملہ مجرموں ، سیاستدانوں اور پولیس کی مبینہ سازش کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرم کی پوری تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کون کون جرم میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی آبادی ڈھائی کروڑ ہے اور روزانہ 25 ہزار کورونا ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انڈیگو:ایک مسافر کے لیے بک کراسکیں گے دونشستیں
یوپی میں 24 کروڑ افراد اور 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں اعداد و شمار کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور روزانہ 2 لاکھ ٹیسٹوں کا ہدف مقرر کیا جانا چاہئے۔