اترپردیش کے ضلع مؤ میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر نے ہائی کورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی سے اس بد عنوانی کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور پارٹی کی جانب سے ہر ضلع میں تمام پارٹی کارکنان کو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئے احتجاج درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔
مئو میں بھی عام آدمی پارٹی کی جانب سے ضلع صدر ایس اے الفت نے پارٹی کا موقف بیان کیا ہے۔
اساتذہ تقرری بدعنوانی کے معاملے پر ایس اے الفت نے کہا کہ اس معاملے میں اترپردیش حکومت نے بدعنوانی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی ریاستی حکومت کے ذریعہ پسماندہ طبقات کی حق تلفی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔