ETV Bharat / state

UP Civic Poll عام آدمی پارٹی کی امیدوار چتر لیکھا سنگھ بلدیاتی انتخابات میں جیت کے لئے پر امید - میونسپل کارپوریشن کے انتخابات

عام آدمی پارٹی نے اس مرتبہ جونپور سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لئے دو مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے چکی چتر لیکھا سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنے کے باوجود عاپ کی امیدوار کو اس بار جیت کی امید ہے۔

عام آدمی پارٹی کی امیدوار چتر لیکھا سنگھ بلدیاتی انتخابات میں جیت کے لئے پر امید

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 6:41 PM IST

عام آدمی پارٹی کی امیدوار چتر لیکھا سنگھ بلدیاتی انتخابات میں جیت کے لئے پر امید

جونپور:ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی بگل بج چکا ہے۔ 4 مئی کو پہلے مرحلے میں اور 11 مئی کو دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونا ہے جبکہ 13 مئی کو نتائج برآمد ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تمام تر سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے اس مرتبہ جونپور سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لئے چتر لیکھا سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ عاپ کی امیدوار نے حریف پارٹیوں کو کڑی ٹکر دینے کے لئے انتخابی میدان میں اتر چکی ہیں۔

عاپ کی امیدوار چتر لیکھا سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو وہ عام کے لئے کن کن ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گی اس کا بھی خلاصہ کیا۔

عآپ کی امیدوار چتر لیکھا سنگھ نے کہا کہ سب اپنی اپنی لڑائی لڑی رہے ہیں۔ وہ تو عوام طے کرے گی کہ کون کامیاب ہوگا۔ہمیں عوام تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چئیرمن مایا ٹنڈن کا قلعہ عوام ہی اس مرتبہ مسمار کر دے گی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ کس نے ترقی کام کتنا کیا ہے۔

چتر لیکھا سنگھ نے کہا کہ موجودہ چئیرمن نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ چند ایسے وارڈ ہیں جہاں کچھ کام نہیں ہوا ہے۔ وہاں کے لوگ شکایت کر رہے ہیں۔لوگ پریشان ہیں۔ان کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لئے مایا ٹنڈن نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے ووٹ تو حاصل کیا لیکن ان کا کام نہیں کیا۔

عآپ کی امیدوار چتر لیکھا سنگھ نے کہا کہ اگر میں کامیاب ہوتی ہیں تو سب سے پہلے گلیوں میں لائٹ کا انتظام کرنا اور پنک بیت الخلاء تعمیر کروانا،جام کی پریشانیوں سے نجات دلانا،سڑکوں کی بدحالی کو دور کرنا،نالیوں کی صاف صفائی کا انتظام کرنا،نگر پالیکا اسکولوں کو پرائیویٹ ماڈل اسکول کے طرز پر تبدیل کرنا جیسے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election 2023 بی جے پی اقلیتوں کے لیے کام کرنا نہیں جانتی، عآپ امیدوار

انہوں نے کہاکہ جونپور میں بھی آپ کو تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔عورتوں کے لئے ہیلپ لائن اور پنک بیت الخلاء کا بندوست کیا جائے گا۔ پارک وغیرہ کا انتظام کیا جائے گا کیوں کہ میں ایک عورت ہوں اور اس وجہ سے وہ ہم سے جتنی امید کر رہی ہیں میں اس سے زیادہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.