کورونا وبا کی دوسری لہر پر مکمل طور سے قابو پانے کے لئے حکومت کی اجازت سے ضلع علیگڑھ میں بھی بازار 5 روز ہی کھولے جا رہے ہیں۔
ہفتہ اور اتوار بازار بند ہونے سے عامر نشاں بازار کے دوکاندار پریشان ہیں۔ دوکانداروں کے مطابق سنیچر اور اتوار کے روز زیادہ دکانداری ہونے کے امکان ہوتے ہیں۔
ضلع علیگڑھ کے خواتین بازار عامر نشاں کے تاجروں کے مطابق اب بھی کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب آج کل دکانداری بلکل نہیں ہیں۔
ایک جانب تو کورونا کا ڈر اور دوسری جانب لاک ڈاؤن جس کی وجہ سے بازاروں میں رونق نہیں ہے۔ جس کے سبب دوکان کا کرایا، بجلی کا بل، ملازمین کی تنخواہ دینا مشکل ہوگیا ہے۔
عامر نشاں بزنس بورڈ کے صدر نعیم احمد نے بتایا مسلم اکثریت علاقہ ہونے کی وجہ سے جمعہ کے روز بازار بند رہتا ہے۔
ہفتہ اور اتوار کے روز ریاست اترپردیش کے آرڈر کے مطابق اس طرح صرف 4 روز ہی دوکانیں کھل رہی ہیں۔ اس لئے ہم حکومت اور علیگڑھ ڈی ایم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی بازار کھولنے کی اجازت دے صرف ایک دن ہی بازار بند ہو۔
نعیم احمد نے مزید بتایا میرے پاس روزانہ 8-10 دوکانداروں کے فون آتے ہیں اور خود بھی دوکاندار آتے ہیں جو ہفتہ اور اتوار کے روز بازار کھولنے کی بات کرتے ہیں۔ چھوٹے کاروباری بہت پریشان ہیں۔
حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔
دوکانیں بند تھی تب بھی بجلی کا بل لیا گیا اسی طرح اسکول بند ہیں اور فیس لی جا رہی ہیں۔ بینک سے لون لے کر جو پیسہ دوکانوں میں لگایا تھا اس کا بھی سود دینا پڑھ رہا ہے ان سبھی وجوہات کی سبب سے کاروباری بہت پریشان ہے۔
اسی لئے ہم حکومت اور علیگڑھ ڈی ایم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی بازار کھولنے کی اجازت دے۔
شعیب احمد دوکاندار نے بتایا بازار پوری طرح سے بند ہے جس سے ہمارا لاکھوں کا مال کوڑا ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: علی گڑھ: ضروری اشیا کی خریداری کا وقت مقرر
کیونکہ جو ہفتہ اور اتوار کے روز بازار بند رہتا ہے اس سے دکانداری نہیں ہوتی۔ اور ہفتہ اور اتوار کے روز ہی زیادہ دوکانداری ہوتی ہے۔
آج کل ہفتہ میں تین دن بازار بند رہتا ہے جس سے ہم بہت پریشان ہیں۔ دوکان کا کرایا، بجلی کا بل، ملازمین کی تنخواہ دینا مشکل ہو گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بھی کوئی مدد نہیں کی جا رہی ہیں۔