ETV Bharat / state

معذورافراد کو عام آدمی پارٹی کی حمایت حاصل - aam aadmi party vice president faisal lala

معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، جن کو کسی بھی حال میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔اسی ضمن میں معذوروں کے حقوق کے لیے عام آدمی پارٹی پیش پیش دکھ رہی ہے۔

aam aadmi party support handicapped persons in rampur
معذورافراد کو عام آدمی پارٹی کی حمایت حاصل
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 1:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل لالا معذور افراد کو ساتھ لے کر ضلع ہسپتال پہنچےتاکہ انہیں جو مشکلات پیش آرہی ہیں، وہ دور ہوسکیں۔

معذورافراد کو عام آدمی پارٹی کی حمایت حاصل

انہوں نے خصوصی میڈیکل افسر آر کے متل اور ہڈی امراض کے ماہر ڈاکٹر ایس کے مترا سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ معذوروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

عام آدمی پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خاں لالا معذور افراد کے ایک وفد کے ساتھ رامپور کے ضلع ہسپتال پہنچے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معذور افراد کو ان کی ضرورت کے لئے آٹومیٹک رکشہ وغیرہ سے محروم کرنے کی مختلف کوششیں کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

امروہہ: جمعیت علمائے ہند کی مغربی اترپردیش یونٹ کا اجلاس

بتایا جاتا ہے جن کے پاس 80 فیصد معذوری کا سرٹیفیکیٹ ہوگا اسی شخص کو آٹومیٹک رکشا فراہم کیا جائے گا۔

جب کہ شعبہ صحت کا کہنا ہے کہ 40 فیصد سے اوپر کے معذوروں کو حکومت کی تمام اسکیموں کا فائدہ دیا جائے گا۔

فیصل لالا نے کہا کہ یا تو شعبہ صحت معذوری سرٹیفکیٹ کی پرسینٹیج میں شفافیت لاکر اس کو صحیح کرے یا پھر شعبہ معذور افراد سمیت تمام حکومتی اسکیموں کا فائدہ ضلع بھر کے معذوروں کو دلائے۔

اگر ایسا نہیں ہوا تو عام آدمی پارٹی سڑکوں پر اترکر تحریک چلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.