کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں کشمیری پنڈتوں کی ہو رہی نقل مکانی کے خلاف ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ عاپ کے ضلع صدر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ 8 برس سے جب سے مرکز میں مودی حکومت آئی اس وقت سے کشمیر کی صورتحال مسلسل بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جب کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائی تھی اس وقت یہ کہا تھا کہ وہاں شدت پسندی ختم ہوگی اور کشمیری پنڈتوں کا تحفظ ہوگا، لیکن کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ میں ٹارگیٹ کلنگ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں راحل بھٹ، ریاض احمد، سیف اللہ قادری، امرین بھٹ اور ٹیچر رجنی بالا کو قتل کیا جا چکا ہے۔ اس کی وجہ سے کشمیری پنڈت خوفزدہ ہیں اور وہ نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کی جائے۔ Aam Aadmi Party Protests in Barabanki
یہ بھی پڑھیں: AAP Trade Union on Target Killing in kashmir: 'ٹارگیٹ کلنگ کو روکنا ناگزیر'