نئی دہلی: اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جدون کی قیادت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے میں مغربی صوبے کے کئی اضلاع سے بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی جس کی قیادت مغربی صوبے کے صدر سومیندر ڈھاکہ نے کی۔ مظاہرین کو دہلی کے غازی پور پولیس اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔
اس موقعے پر ضلع صدر بھوپیندر جدون نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ وہ ای ڈی اور سی بی آئی کا غلط استعمال کرکے کیجریوال کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ اروند کیجریوال ایمانداری کا دوسرا نام ہے۔ ہر شخص کو ان کی عزت افزائی کی ضرورت ہے۔ اس جدوجہد میں پارٹی ان کے ساتھ ہے، جب بھی مودی ڈرتے ہیں پولیس کو آگے کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Delhi Liquor Scam Case شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال آج سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے
عام آدمی پارٹی کے رہنما کے رہنما نے کہا کہ مودی ایک ڈری ہوئی سرکار کے ڈرے ہوئے وزیراعظم ہیں۔ ہم عآپ کے کارکن مودی کے آمرانہ رویہ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ ہم اور مضبوطی سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقعے پر عاپ یوتھ ونگ کے ریاستی صدر پنکج آوانہ، ضلع جنرل سکریٹری راکیش آوانہ، ضلع نائب صدر کیلاش شرما، نوئیڈا اسمبلی کے اسپیکر نتن پرجاپتی، سکریٹری نوین بھاٹی، نریش اونا پرجاپتی ضلع صدر لیبر سیل، پرنس راجوریا سکریٹری نوئیڈا اسمبلی، دیپک سنگھ راجپوت دادری نگر صدر، راجکمار پرساد آنند کمار، مادھو مشرا نمایاں طور پر موجود رہے۔