ETV Bharat / state

Modi Govt Mega Scheme Scam: عام آدمی پارٹی کا مودی حکومت کے میگا اسکیم کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 5:03 PM IST

عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت کی میگا اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ Aam Aadmi Party protest against Modi Govt

مودی سرکار بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے
مودی سرکار بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے

گریٹر نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت کے عظیم گھوٹالہ کے خلاف سورج پور ضلع ہیڈکوارٹر پر پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر سنگھ جدون کی قیادت میں احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔ صدر بھوپیندر سنگھ جدون نے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مودی سرکار پوری طرح سے بدعنوانی میں ملوث ہے۔ سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دوارکا ایکسپریس وے کا منصوبہ 18 کروڑ روپے فی کلومیٹر کی لاگت کے حساب سے بننا تھا لیکن انہوں نے 18 کروڑ روپے فی کلو میں بننے والی سڑک کو 250 کروڑ روپے کی لاگت سے بنوایا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسی طرح بھارت مالا پروجیکٹ میں ملک بھر میں 75000 کلومیٹر سڑکیں بننی تھیں۔ جس میں ایک کلومیٹر سڑک 15 کروڑ روپے میں بننا تھی۔ لیکن حکومت کے افسران نے اسے بڑھا کر 25 کروڑ روپے کر دیا۔ یعنی 75000 کلومیٹر سڑک میں 7.5 لاکھ کروڑ روپے کا گھوٹالہ براہ راست منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سی اے جی کی رپورٹ میں ایودھیا کے اندر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایودھیا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں تقریباً 19 کروڑ 73 لاکھ کا گھپلہ کیا گیا ہے اور اسی طرح آیوشمان یوجنا میں مردہ کا علاج کرکے کروڑوں کا گھپلہ کیا گیا ہے۔ احتجاج میں شامل سابق فوجی سیل کے ریاستی صدر اشوک کمانڈو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت کے اس میگا اسکام کے خلاف پوری ریاست میں احتجاجی دھرنا دیا اور کرپٹ مرکزی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاجی میمورنڈم کے ذریعہ جس میں محترم صدر کو مخاطب کیا گیا۔ اس دوران صوبائی ایگزیکٹیو ممبران امیش گوتم، راکیش آوانہ، راہل سیٹھ، کنچن سنگھ، نتن پرجاپتی، ایڈووکیٹ وویک شرما، منوج یادو، کیلاش شرما، جتن بھاٹی، وکرانت لوہیا، لکی ٹھاکر، نوین بھاٹی، سمیت راول، دیپک راجپوت اومکار بگھیل۔ بھاٹی گڈو یادو شیام کشیپ، ابھیشیک یادو، آفتاب عالم، رئیس ٹھاکر، ذاکر حسین، ہرش پال، سندر بھاٹی نرنجن چوہان، وکی بھاٹی، جیتو گرجر امر شکلا، آشیش، نریش پرجاپتی وجے سریواستو، انکیت پال، پوجال مہرا، پوجال مہرا پنکج کمار، سچن ناگر، ریحان ٹھاکر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.