اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں گھر بچاؤ آندولن کے تحت کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے پرامن احتجاج کیا، اس دوران پولیس انتظامیہ نے آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے سیکڑوں کسانوں کو زبردستی جیل بھیج دیا۔
اس سلسلے میں آج عام آدمی پارٹی کی ایک وفد ضلع صدر بھوپندر جادون کی قیادت میں پھل اور اشیاء ضروریہ لے کر جیل میں قید کسانوں سے ملنے پہنچا، لیکن جیل انتظامیہ نے وفد کو کسانوں سے ملنے سے روک دیا۔
ضلع صدر بھوپندر جادون نے ضلع انتظامیہ پر الزام عاءد کرتے ہوءے کہا کہ انہیں جیل میں بند کسانوں سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیل میں کسانوں کے ساتھ پیشہ ور مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا جرم بن گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی حکام سے کسانوں کے مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور جیلوں میں بند بے گناہ کسانوں کو رہا کرنے کی گزرش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر اقلیتی سیل کے ضلع صدر دلدار انصاری، یوتھ ضلع صدر راہل سیٹھ، نوئیڈا اسمبلی اسپیکر نتن پرجاپتی، دادری ودھان سبھا سنجے چیچی، جیور ودھان سبھا مکیش پردھان، یوتھ ضلع سکریٹری جیتو چودھری اور سرتاج انصاری موجود تھے۔