ETV Bharat / state

رامپور سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار فیصل خان لالا - اعظم خاں کے رکن پارلیمان

اترپردیش انتخابات میں پہلی مرتبہ اتری عام آدمی پارٹی نے اپنی پہلی فہرست میں 100 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جس میں رامپور شہر اسمبلی سیٹ سے فیصل خان لالا کو عام آدمی پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/16-September-2021/13083542_hhhhh.mp4
رامپور سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار فیصل خان لالا
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:40 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 11:34 PM IST

اترپردیش میں آئندہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پہلی مرتبہ اترپردیش انتخابات میں اتری عام آدمی پارٹی نے امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے 100 امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ جس میں رامپور شہر اسمبلی سیٹ سے فیصل خان لالا کو عام آدمی پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔

رامپور سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار فیصل خان لالا

رامپور میں لکڑی کے ایک بڑے کاروباری کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے والے فیصل خان لالا نے سیاست کے میدان میں اپنی مضبوط جگہ بنانی شروع کردی ہے۔ طالب علمی کے زمانے سے انہوں نے سماجی خدمات انجام دینے کے لئے تعلیم و تربیت سوسائٹی نامی ایک سماجی تنظیم کا قیام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سیاست کی جانب رخ کیا اور وہ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے وابستہ ہوئے اور جلد ہی کانگریس کے فعال رکن بن گئے۔

اس دوران سماجوادی حکومت میں فیصل لالا نے اعظم خاں کی سختیوں کا بھی سامنا کیا، یہاں تک کہ فیصل لالا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی رہنا پڑا۔

2017 کے اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی اور فرقہ پرست ذہنیت کے حامل افراد نے اپنی سیاسی بغض و عداوت کی بھڑاس اعظم خان پر نکالی وہیں اس دوران فیصل خان لالا نے بھی موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اعظم خان سے اپنے تمام حساب و کتاب سود کے ساتھ وصول کرلیے۔ اعظم خاں کے معاملے میں پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر سیاسی مخالفت کرنے پر کانگریس نے لالا کو چھ سال کے لئے پارٹی سے معطل کردیا۔

اس درمیان اعظم خاں کے رکن پارلیمان بن جانے کے بعد رامپور رکن اسمبلی کی سیٹ خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخاب میں فیصل نے اعظم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نوٹا کو ووٹ کرنے کی مہم چلائی۔ اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ ممبر اسمبلی بن گئیں اور نوٹا کو محض 1260 ووٹ ملے۔

مزید پڑھیں:گجرات: وزیراعلیٰ سمیت 24 وزراء کی حلف برداری

سال 2021 کے آغاز میں فیصل لالا نے عام آدمی پارٹی کی جھاڑو تھام لی اور پارٹی نے ان کو یوپی کا نائب صدر بنادیا، یوپی میں عآپ کو مضبوط کرنے میں بھی فیصل لالا کافی محنت کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے جب اپنی پہلی 100 امیدواروں کی فہرست جاری کی تو اس میں فیصل لالا کو رامپور صدر سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

فیصل لالا کے اسی سیاسی سفر پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ان سے خصوصی بات چیت کی۔ جس میں فیصل لالا نے اپنی سابقہ پارٹی کانگریس کا تو بالکل نام ہی نہیں لیا، لیکن اعظم خاں کے سوال پر انہوں نے اعظم خاں اور ان کی محمد علی جوہر یونیورسٹی پر خوب نکتہ چینی کی۔ وہیں انہوں نے دہلی ماڈل سامنے رکھتے ہوئے یوپی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کا دعویٰ بھی کیا۔

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ جس طرح سے فیصل لالا عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ اترپردیش کی عوام ان کے دہلی ماڈل کی جانب کتنا راغب ہوتی ہے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 11:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.