ETV Bharat / state

نوئیڈا: بی جے پی رکن اسمبلی کے بنگلے میں جسم فروشی کا الزام - اردو نیوز اترپردیش

بھوپندر جادون کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی گوتم بدھ نگر یونٹ نے سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور اترپردیش کے گورنر کے نام ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو پیش کیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی کے بنگلے میں جسم فروشی، عام آدمی پارٹی کا الزام

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 10:23 PM IST

عام آدمی پارٹی نے اترپردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی پر ان کے نوئیڈا بنگلے میں جنسی ریکٹ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کے بنگلے میں جسم فروشی، عام آدمی پارٹی کا الزام

بھوپندر جادون کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی گوتم بدھ نگر یونٹ نے سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور اترپردیش کے گورنر کے نام ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو پیش کیا۔

عام آدمی پارٹی گوتم بودھ نگر ضلع کے صدر بھوپندر جادون نے اپنے ساتھیوں کےساتھ سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ انھوں نے کہا کہ جس کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ، خوف سے پاک اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھے، معاشرے میں بہن اور بیٹیاں محفوظ رہیں اور اگر یہی لوگ معاشرے میں گندگی پھیلائیں گے اور ماحول کو آلودہ کریں گے تو اس کی جس قدر مذمت کی جاسکتی ہے وہ کم ہے۔

ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ، گورنر کے ذریعہ مطالبہ کرتی ہے کہ اس جنسی ریکٹ کو چلانے والے بی جے پی رکن اسمبلی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے، اور یہ معلوم کیا جائے کہ اس طرح کے جنسی ریکٹ اور کہاں کہاں چلائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میرٹھ: ایک ہی خاندان کے متعدد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار

انھوں نے کہا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ایم ایل اے کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔ وزیراعلی یوگی کو چاہیے کہ اس رکن اسمبلی کی تصویر کو چوراہے پر نصب کریں اور اس کی جائیداد کو ضبط کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.