ETV Bharat / state

یو پی میں زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی خرید میں کروڑوں کی بدعنوانی: عآپ - اردو نیوز رامپور

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں عام آدمی پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خان لالا نے ریاست کی یوگی حکومت پر بڑے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ، 'یو پی میں زندگی بچانے والے میڈکل آلات کی خرید میں کروڑوں روپیوں کی بدعنوانی کی گئی ہے۔' اس متعلق عام آدمی پارٹی کے ضلعی دفتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل لالا نے گورنر کے نام میمورنڈم انسپیکٹر تھانہ سول لائنس کو سونپا۔

aam aadmi party protest against govt. in rampur
عام آدمی پارٹی کے ضلعی دفتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:46 PM IST

اترپردیش کی یوگی حکومت پر کروڑوں روپیوں کی بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

رامپور کے بریلی گیٹ پر واقع عام آدمی پارٹی کے ضلعی دفتر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خان لالا نے کہا کہ، 'اترپردیش میں زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی خرید میں کروڑوں روپیوں کی بدعنوانی کی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'بچوں کے وینٹی لیٹر سمیت تمام دیگر آلات خریدے جا رہے ہیں، لیکن خصوصی سکریٹری اور میڈیکل تعلیم کے ذریعہ جاری ایک عجیب و غریب حکم نامہ میں ان کی خرید کے لئے ٹینڈر یا بڈنگ کی اہمیت کرکے چہیتی کمپنیوں سے خرید کا اشارہ کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'کووڈ کی دو لہروں نے ریاست کی عوام کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں لوگوں نے اپنوں کو کھو دیا ہے۔ لاکھوں لوگوں کے گھر برباد ہو گئے۔ ٹوٹتی ہوئی سانسوں کے درمیان آکسیجن، بیڈ اور علاج کے لئے ہر انسان ایک خوفناک احساسات سے ہوکر گزرا ہے۔'

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن رحمت یار خان نے فیصل لالا کے ذریعہ یوگی حکومت کی اس بدعنوانی کو اجاگر کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ، 'فیصل لالا جس طرح سے عوامی مفاد میں جدوجہد کر رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ تمام لوگ ان کا ساتھ دیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اس پہلے بھی وہ بجلی، پانی اور صفائی انتظامات جیسے بنیادی مسائل کی جانب حکومت کو متوجہ کرتے رہے ہیں۔'

مزید پڑھیں: 'مسلم سماج کو شک کی نظروں سے نہیں دیکھنا چاہئے': مایاوتی

آخر میں عآپ رہنماء فیصل لالا نے گورونر اترپردیش کے نام میمورنڈم سول لائنس تھانہ انسپیکٹر درگا پرساد کو سونپا اور امید جتائی کہ ان کے مطالبات کا یہ میمورنڈم گورنر تک پہنچایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.