ETV Bharat / state

گھر میں گھسے نوجوان کی گولی لگنے سے موت - وویک اپادھیائے

متوفی کی شناخت وویک اپادھیائے 24 ساکن جملا موُتھانہ باگھرائے کے طور پر کی گئی۔ اہل خانہ کے بموجب متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

A young man who entered the house was shot dead in pratapgarh up
گھر میں گھسے نوجوان کی گولی لگنے سے موت
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:04 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر کی دوری پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے کوڑھا گاؤں میں گزشتہ 6/7 ستمبر کی شب گھر میں گھسے نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔

پولیس نے گھر کے مالک کو حراست میں لے کر اس کی بندوق تحویل میں لے لی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ کوڑھا گاؤں میں گزشتہ شب کرشن کمار پانڈے کے گھر میں ایک نامعلوم شخص گھس گیا تھا، جس پر انہوں نے بدمعاش سمجھ کر فائر کر دیا، گولی لگنے سے مذکورہ شخص کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی۔

متوفی کی شناخت وویک اپادھیائے 24 ساکن جملا موُتھانہ باگھرائے کے طور پر کی گئی۔ اہل خانہ کے بموجب متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس نے کرشن کمار کو حراست میں لے کر ان کی لائسنسی بندوق تحویل میں لے لی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیجا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.