ETV Bharat / state

سہارنپور: کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک نوجوان کو کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ اس کے بعد گاؤں کے باشندوں نے دیوبند ہائی وے کو جام کر دیا جس سے عوام کو آنے جانے میں کافی پریشانی ہوئی۔

a young man was electrocuted in saharanpur uttar pradesh
سہارنپور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں تھانہ ناگل علاقہ کے گاؤں نین سوب کے باشندہ میم پال عرف مٹھل کی بجلی کے کرنٹ کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ موت کے بعد مشتعل گاؤں کے لوگوں نے لاش کو روڈ پر رکھ کر جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے ناگل میں بجلی گھر کے سامنے ہائی وے جام کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پر پہنچی۔

سہارنپور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

پولیس لوگوں کو سمجھانے کی کوشش لیکن ناراض لوگ معاوضہ کے مطالبہ پر بضد رہے۔ موقع پر پہنچے علاقائی رکن پارلیمان حاجی فضل الرحمن نے افسران سے بات کرکے متوفی کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کے معاوضہ کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مظاہرین نے جام کھولا۔

اس دوران رکن پارلیمان حاجی فضل الرحمن نے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار، سی او دیوبند رجنیش کمار اپادھیائے اور محکمہ برقیات کے افسران سے بات کرکے متوفی کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔ موقع پر ہی 30 ہزار روپے کیش اور دو لاکھ روپے کا چیک رکن پارلیمان حاجی فضل الرحمن اور رکن اسمبلی دیویندر نم کے ہاتھوں متاثرہ خاندان کو دیا گیا، جبکہ بقیہ رقم 15 دن کے اندر دینے کی منظوری دی گئی۔

a young man was electrocuted in saharanpur uttar pradesh
سہارنپور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

اس سلسلے میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس مذکورہ گاؤں میں پہنچی اور معلوم ہوا کہ ایک 26 سالہ نوجوان سرکاری نل پر نہانے کے لیے گیا تھا۔ جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ لوگوں میں غصہ تھا جسے سی او دیوبند اور ایس ڈی ایم دیوبند نے پہنچ کر لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کیا اور جام کھلوایا، اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.