ETV Bharat / state

Woman Shot in Noida شوہر کے قتل معاملہ میں ضمانت پر رہا ہوئی خاتون کو جیٹھ نے گولی ماری - Noida News

نوئیڈا میں جمعہ کی دیر شب ایک خاتون کو اس کے ہی جیٹھ نے گولی ماری دی،خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

نوئیڈا
نوئیڈا
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 5:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 142 تھانہ علاقے میں ایک ہسٹری شیٹر نے ایک خاتون کو گولی مار دی ۔ یہ واقعہ شاہدرہ گاؤں میں پیش آیا۔ بتایاجارہا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کا قتل کیا تھا۔ شوہر کے قتل کے الزام میں خاتون کو جیل جانا پڑا تھا،تاہم جیل سے اسے چند ماہ قبل ضمانت ملی تھی، خاتون کے جیٹھ نے اس پر گولی چلادی، فی الحال خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں پہلے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں دہلی کے صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ خاتون پر گولی چلانے والے شخص کا نام سنجے بھاٹی ہے،جسے پولیس کمشنر نے گزشتہ دنوں ہسٹری شیٹر قرار دیا تھا۔ اس کے باوجود وہ نوئیڈا میں رہ رہا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ شاہدرہ گاؤں میں بی جے پی لے مقامی رہنما اور سنجئے بھاٹی کے خاندان کے درمیان گزشتہ ہفتے زبردست فائرنگ ہوئی تھی۔

ملزم سنجے بھاٹی گینگسٹر نندو عرف راوانہ کا رشتہ دار ہے۔ گوتم بدھ نگر، غازی آباد، بجنور اور بلند شہر اضلاع میں نندو راون کو کبھی خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا، اس نے مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی اور ہریانہ میں 100 سے زیادہ وارداتوں کو انجام دیا تھا۔ سنجے بھاٹی نندو راون کے ساتھ سرگرم تھا۔ نندو کو ایس ٹی ایف اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں مارا تھا۔ سنجے بھاٹی گزشتہ20 سالوں سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہے۔ اسے تقریباً 3 ماہ قبل گوتم بدھ نگر کے اس وقت کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ہسٹری شیٹر قرار دیا تھا۔

اس معاملے میں پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن سیکٹر-142 کے پی آر وی کنٹرول روم کے ذریعے اطلاع ملی ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ خاتون جس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی، صفدر جنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سورج پور پولیس اسٹیشن میں سال 2021 میں خاتون اور 3 دیگر لوگوں کے خلاف دفعہ 364 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں سنجے گواہ ہے۔ اس معاملے میں زخمی خاتون چھ ماہ قبل ضمانت ملی تھی۔ ملزم سنجے گروگرام ہریانہ میں رہتا ہے اور اس نے نوئیڈا میں اس واردات کو انجام دیا ہے۔ زخمی خاتون کے بھائی کی جانب سے دی گئی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Elderly woman killed: آگرہ میں لوٹ مار کے بعد عمر رسیدہ خاتون کا قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.