اتر پردیش: نوئیڈا کی رہنے والی کشش کماری کو ڈی سی پی نوئیڈا راجیش ایس نے اعزاز سے نوازا ہے کیوں کہ خاتون نے ایک گمشدہ بچی کو بحفاظت پولیس کے حوالے کیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ کشش نے ڈھائی سالہ لاوارث بچی کی حفاظت کی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کیا تاکہ بچی اپنے والدین کے پاس پہنچ سکے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ انہیں ڈھائی سالہ بچی کے گُم ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس کے فوراً بعد لڑکی کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ہم لڑکی کے پاس پہنچے، جو کشش کے پاس موجود تھی۔
مزید پڑھیں:Husband Killed wife in Meerut: شوہر نے بیٹے کے سامنے بیوی کا قتل کیا
کشش نے بتایا کہ رات تقریباً 9.30 بجے اس نے واٹر پلانٹ کے پاس ایک لڑکی کے رونے کی آواز سنی، لڑکی بولنے سے قاصر تھی، آس پاس موجود لوگوں کے بارے میں پوچھا تو سبھی نے اسے پہچاننے سے انکار کیا۔ چنانچہ میں اسے اپنے گھر لے آئی اور رات بھر اس کی دیکھ بھال کے بعد صبح اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔