علی گڑھ: ضلع علی گڑھ کوتوالی نگر کے مسلم اکثریتی علاقے بھوج پورہ کی رہائش 55 سالہ خاتون جمیلہ نے آج صبح علیگڑھ جنکشن ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین پر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاشی تنگدستی سے پریشان آکر جمیلہ نے خودکشی کی ہے، ان کا شوہر معزور ہے۔ خاتون اپنے گھر سے اس وقت باہر نکلی تھی جس وقت ان کا شوہر فجر کی نماز پڑھنے گیا ہوا تھا جس کے بعد اطلاع ملی کہ خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی تھی جس میں خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ معاشی تنگدستی سے پریشان آکر جمیلہ کی خودکشی کی خبر سن کر مقامی لوگ غمزدہ ہے اور خاتون کی معاشی تنگی پر افسوس بھی کرتے دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
قرض میں ڈوبے تاجر ندیم نے خودکشی کرلی
جمیلہ کا شوہر ریاض الدین جو کہ کوتوالی نگر بھوج پورہ کا ہی رہائشی ہے نے باڈی کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس نے بادی کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش کر رہی ہے۔ فی الحال پولیس کی جانب سے خاتون سے متعلق کی خودکشی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم چلے گا۔ واضح رہے کہ ان دنوں علیگڑھ میں جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے۔