علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اردو کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر مختلف شعبوں میں پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں لیکن اس سال کورونا وبا کے سبب پروگرام کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ لیکن اقبال کی تعلیمات کو عام کرنے اور ان کے کلام سے طلباء کو فیض یاب کرانے کے مقصد سے یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کتابوں کی نمائش کی گئی ۔
شعبہ کی جانب سے منشی پریم چند سیمینار ہال میں منعقد کی جار ہی اس ایگزیبیشن کا مقصد علامہ اقبال کی کتابوں کے ذریعے اقبال کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی شعبہ اردو میں میں علامہ اقبال کی بک ایگزیبیشن سے جہاں طلباء فیض یاب ہو رہے ہیں وہیں ان کی کتابوں کو نمائش کے ذریعے ان کی تعلیمات کو بھی عام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا اسماعیل میرٹھی کی کتابوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ان شعراء اور ادیبوں کے کلام سے طلبا فیضیاب ہونے کے ساتھ ہی بہتر مواد بھی یکجا کر سکیں ۔