ایک مقامی سماجی تنظیم ۔انوائرمنٹل کلب۔ کی جانب سے میرٹھ کے کمیشنری چوراہے پر ایک پودا لگا کر جلیانوالہ باغ سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سو سال پہلے آج ہی کےدن یعنی 13 اپریل 1919 کوامرتسر کے جلیانوالہ باغ میں ایک پرامن اجتماع پر برطانوی افسر بریگیڈیئر جنرل ریجنالڈ ڈائر اور لیفٹیننٹ گورنر مائیکل او ڈائر نے گولياں چلوائی تھیں۔ اس سانحہ میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں خواتین بچے اور بوڑھے بھی شال تھے۔