اترپردیش کے نوئیڈا ہاٹ میں 19 فروری سے اتراکھنڈ کی ثقافت اور تہذیب کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ وسنت میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس وسنت میلے میں اتراکھنڈ کے دور دراز علاقوں کے معذور فنکاروں کے آرکسٹرا کو بھی اسٹیج پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔
اس پروگرام میں ایک طرف جہاں اتراکھنڈ کے ہنر، فن، ثقافت کا مظاہرہ کیا جائے گا، وہیں اس میلے میں اتراکھنڈ کے کھانے پینے کی اشیاء کا بڑا بازار بھی لگایا جا رہا ہے، تاکہ کسان اپنی مصنوعات کو براہ راست فروخت کر کے مالی فوائد حاصل کرسکیں۔
اس وسنت میلے کے انعقاد کا مقصد یہ بھی ہے کہ اتراکھنڈ کی ثقافت اور وہاں پروڈیوسروں کو پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ تشہیر اور ترویج ملے۔ ساتھ ہی پہاڑی لوک گلوکار اور مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نوئیڈا: راجو سریواستو نے فلم سٹی کی پیش رفت کا جائزہ لیا