ETV Bharat / state

متھرا: تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرائی، 3 افراد کی موت - ایک تیز رفتار کار بے قابو

اترپردیش کے ضلع متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کو سنگ میل نمبر108 کے نزدیک ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر آگے چل رہے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 3افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

متھرا:تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرائی، 3افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 8:30 PM IST

سرکل افسر رمیش کمار تیواری نے بتایا کہ صبح ایک کار میں سوار ہوکر چار لوگ آگرہ سے نوئیڈا کی جانب جارہے تھے۔ اس درمیان متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر سنگ میل108 کے نزدیک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر آگے چل رہےٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ ڈرائیور کو جھپکی آنا بتایا جا رہا ہے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچےاڑ گئے۔

اس میں پھنسے سواریوں کو نکالنے کے لئے کار کو کٹر سے کاٹنا پڑا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا۔

مسٹر تیواری نے بتایا کہ متوفی میں 42 سالہ سمیرچندر، چالیس سالہ اس کی بیوی جئے شری دیپ اور 36 سالہ ڈرائیور امت کمار شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.