ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج آل انڈیا جمعیت الراعین تنظیم کی جانب سے پہلی بار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے برادری کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران آل انڈیا جمعیت الراعین کے قومی صدر ڈاکٹر ارشد اقبال نے بتایا کہ آل انڈیا جمعیت الراعین نے پانچ نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جس میں تعلیم، اتحاد، سماجی، معاشی اور برادری کو مین اسٹریم سے جوڑنا ہے۔
1۔ انہوں نے کہا کہ راعین برادری کے لیے دینی، دنیاوی اور ٹیکنالوجی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا۔ برادری کے طلبا کی فیس معافی، اعلی تعلیم کے لیے لون اور سرکار نوکریوں کے لیے جانکاری مہیا کرانا۔
2۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہماری برادری کے لوگ اپنے نام کے آگے راعین نہیں لکھتے۔ ہماری کوششیں ہے کہ سماج کو اس کے لیے بیدار کیا جائے۔
3۔ ہمارے سماج میں منگنی، شادی اور دوسری سماجی برائیاں ہیں، جسے اسلام میں فضول خرچی قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا، ہماری کوشش ہے کہ بیداری مہم شروع کرکے ایسے رسومات کو ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: یہ تاریخی عمارت کیوں صرف چار منزلہ ہی تعمیر ہوسکی؟
4۔ ریاستی اور قومی سطح پر بڑے پیمانے پر پھل اور سبزی منڈیوں میں ہمارے سماج کے لوگ خرید و فروخت کر رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سبھی راعین برادری کے لوگوں کو صد فیصد دکان الاٹ کیا جائے۔
5۔ سماج میں ہونے والی سرگرمیوں سے برادری کے لوگوں کو واقف کرانا۔ ساتھ ہی راعین برادری کو سماج کے مین اسٹریم سے جوڑنا۔
وہیں، آل انڈیا جمعیت الراعین کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد نے کہا کہ ملک میں ہو رہے کسان احتجاج کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کسانوں سے بات چیت کر کے معاملے کا حل جلد تلاش کریں کیونکہ موسم سرما کی شروعات ہو چکی ہے۔ اگر احتجاج بڑھتا ہے تو کسانوں کو بڑی پریشانی ہوگی۔