ETV Bharat / state

Madrasa Role In Indian Independenceجنگ آزادی میں مدارس اسلامیہ کا اہم کردارپرخصوصی نشست - مدارس اسلامیہ کا اہم کردارپرخصوصی نشست

مظفرنگر ضلع کے قصبہ بڈھانہ کے لہسانہ روڈ کے نزدیک جمعیت کالونی میں واقع مدرسہ شاہی دارالقرآن میں پیر کے روز درجنوں علماء کرام کی موجودگی میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔درس و تدریس کا کام شروع کیا گیا اور لوگوں سے اپنے بچوں کو مدرسہ میں تعلیم دلانے کی اپیل کی گئی Madrasa Role In Indian Independence

جنگ آزادی میں مدارس اسلامیہ کا اہم کردارپرخصوصی نشست

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 8:16 PM IST

مظفّر نگر:اترپردیش کے مظفرنگر ضلع کے قصبہ بڈھانہ کے لہسانہ روڈ کے نزدیک جمعیت کالونی میں واقع مدرسہ شاہی دارالقرآن میں اجلاس مولانا عمران حسین پوری کی سرپرستی اور جمعیت علماء بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین کی صدارت میں منعقد کیا گیا، اجلاس کی نظامت محمد آصف قریشی بڈھانوی نے کی۔

حافظ شیردین نے کہا کہ 2018ءمیں جمعیت علماء بڈھانہ نے صدارت کے عہدے پر فائز کیا تھا اور ایک سال قبل حافظ تحسین اور محمد آصف قریشی، حاجی شرافت علی وغیرہ نے قابل تحسین قدم اٹھایا۔ بچوں کی دینی تعلیم کا خیال رکھتے ہوئے اس کام کو آگے بڑھایا جو کہ اپنے آپ میں ایک قابل ستائش کام ہے۔

جنگ آزادی میں مدارس اسلامیہ کا اہم کردارپرخصوصی نشست
جنگ آزادی میں مدارس اسلامیہ کا اہم کردارپرخصوصی نشست

انہوں نے کہا کہ تعلیم اہم ہے جس کی کوئی قیمت نہیں۔ مدارس کی خدمت کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو قبول کرتا ہے۔ ان سے کام لیتا ہے۔مدارس معاشرے کی بہتری میں معاون ہوتے ہیں۔ تعلیم کا ایک اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کی آزادی کے لئے مدارس میں پڑھنے والے علماء کرام نے اپنی زندگیاں جیلوں میں گزاری اور ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مدارس کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مولانا عمران حسین پوری نے اصلاحی بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کی ذمہ داری بڑی اہم ذمہ داری ہوتی ہے اور رفقاء مدارس کا تعاون کرنا ہمارا فریضہ ہے موصوف نے محلہ کی عوام سے اپنے بچوں کو مدرسہ میں بھیجنے کی اپیل کی ۔ مدارس ہماری پہچان ہیں اور دین کے قلعے ہیں۔

مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے کہاکہ جمعیتہ علماء بڈھانہ شہر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہاں کے ذمہ داران نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مدارس سے ہمیشہ امن کا پیغام جاتا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔

حافظ اللہ مہر صدیقی نے مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔حاجی شرافت نے کہا کہ یہاں کے تمام کارکنان بہت محنت سے کام کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔

مفتی وسیم اور مفتی اسرار نے جمعیت علما بڈھانہ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت اہم ہے۔ واضح ہوکہ جمعیۃ علماء ہند کی مقامی یونٹ کے عہدیداروں نے یہ زمین سال 2017 میں بچوں کی تعلیم کے لیے خریدی تھی، آصف قریشی نے بتایا کہ 24 اکتوبر 2021 کو حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب قومی صدر جمعیۃ علماء ہند نے مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا اور خصوصی دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Ulema E Hind جمیعت علماء ہند کا سفر حج کے اخراجات میں کٹوتی کا مطالبہ

مہتمم مدرسہ قاری محمد عاقل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر مولانا شعیب عالم،حافظ محمد راشد قاسمی، صوفی ریاض الحق، حافظ عبدالغفار، حافظ خان محمد، مفتی فیضان، قاری عبدالقادر فلاحی، حافظ یامین، حافظ وکیل، معاذ نوید تھے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر فریدی، جمشید عالم اسلام منصوری، عارف طفیل، نسیم، نشر، مہردین، شاہد قریشی، عبدالناصر صدیقی وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.