اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں لگاتار کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک طرف کورونا کو دیکھتے ہوئے صاف صفائی پر خاص توجہ دی جارہی ھے تو دوسری جانب شیخ پورہ قدیم گاؤں کوڑے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔
سہارنپور میں صفائی مہم کے تحت صفائی ملازمین کو گاؤں در گاؤں لگایا گیا ھے، اور صفائی کے نظام پر انتظامیہ پوری سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ھے۔
ایک ہفتہ قبل اے ڈی ایم، ای نے صفائی کے نظام کو لیکر ضلع کے مختلف گاؤں کا دورہ کیا تھا جس میں گنگوہ علاقہ کی ایک کالونی میں گندگی کو لیکر دو صفائی ملازمین کو معطل کر دیا گیا تھا، لیکن سھارنپور پیپر میل روڑ پر واقع شیخ پورہ قدیم گاؤں کوڑے کا ڈھیر بنا ہوا ھے۔
اتنا ہی نھی اسکول اور بارات گھر کے پاس بھی کوڑے کے امبار لگے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ گاؤں پردھان بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔
اس سلسلے میں گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کافی روز سے گاؤں میں صاف صفائی کا کوئی نظم نہیں ہے چاروں طرف کوڑے کے امبار لگے ہوئے ہیں، لوگوں کا گھروں میں بیٹھنا بھی مشکل ہو گیا ھے گاؤں میں مہمان آنے تک کو تیار نہیں ھیں، بارش کا موسم چل رہا ہے کوڑا پانی کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں گھس جاتا ھے۔
انہوں نے بتایا کہ صفائی کے نظام کو لیکر گاؤں پردھان کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں، گندگی کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی پریشان ہیں اگر جلد ہی گاؤں میں صفائی کے نظام کو درست نہیں کیا گیا تو گاؤں میں بیماری پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔