شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ٹرانسپورٹ منیجر کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق منیجر کو الٹا لٹکاکر بجلی کا کرنٹ لگایا گیا۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ 2 دن قبل پیش آیا۔ دراصل شیوم جوہری جو ٹرانسپورٹ میں منیجر کے طور پر کام کرتا تھا، وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ شیوم جوہری کو مردہ حالت میں ضلع اسپتال لے جایا گیا تھا۔ کنبہ کے رکن یوگیش نے بتایا کہ اس کے پورے جسم پر لاٹھیوں سے مار پیٹ اور کرنٹ لگانے کے نشانات پائے گئے۔
واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ غنڈہ عناصر بے رحمی سے شیوم کو پیٹ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک نوجوان شیوم کو لوہے کے کھمبے سے باندھ کر لاٹھی سے پیٹ رہا ہے۔ اسی طرح دوسری طرف ایک نوجوان نے اسے پکڑ رکھا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ مار پیٹ کے بعد اسے بجلی کا جھٹکا دیا گیا اور اسے چھت سے الٹا لٹکایا گیا۔ اس کے بعد اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Hathras Gang Rape Case ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملے میں ایک کو عمرقید، تین بری
اس معاملے کے بارے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ شاہجہاں پور ایس آنند نے کہا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں صدر بازار تھانے میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کنہیا ہوزری کے مالک سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ اس معاملہ میں مزید لوگ بھی شامل ہوسکے ہیں۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔