علی گڑھ:پرچم پارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس اہتمام تھانہ سول کے علاقے پرانی چنگی کے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے قومی صدر پروفیسر علی امیر نے اپوزیشن اتحاد (INDIA) میں کسی مسلم قیادت والی جماعت کو شامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائدکیا۔
یکساں سول کوڈ (UCC) سے متعلق کہا کہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے، پورے ملک کا ہے اس لئے مسلمانوں کو اس پر بحث کرنے سے بچنا چاہئے۔صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر پروفیسر علی امیر نے کہا کہ پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 10 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں محمد فیضان صدیقی کو علی گڑھ کا ضلعی صدر اور سید ناظم علی کو یوتھ ونگ کا قومی صدر بنانے کا اعلان کیا گیا۔
پارٹی کے قومی ترجمان اور جنرل سیکرٹری ناظم الٰہی کے اپوزیشن اتحاد (INDIA) میں کسی مسلم قیادت والی جماعت کو شامل نہ کرنے پر کہا کہ 21ویں صدی کے مسلمان نوجوان ہونے کے ناطے ہم کمزور دل I.N.D.I.A. کو مسترد کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ بھارت کے تیس کروڑ مسلمانوں کو ان کی قومی امنگوں کو شامل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ناظم نے بتایا کانگریس پارٹی ہمیشہ کی طرح ملک کے مسلمانوں کو بی جے پی سے ڈرا کر ان کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اور یکساں سول کوڈ (UCC) صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ موجودہ حکومت کا سیاسی اسٹنٹ ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت ظاہر کر کے ہندو ووٹوں کو ایک جوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر بچن علی خان، قومی سیکرٹری سید تنویر احمد، نیشنل ایگزیکٹو ممبران صابر بیگ، لیاقت علی اور محمد حیات وغیرہ موجود تھے۔
Muslim-Led Party Was Neglecte In India اپوزیشن اتحاد میں مسلم پارٹیوں کو نظرانداز کیا گیا
علی گڑھ میں پرچم پارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام پریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں کسی مسلم قیادت والی جماعت کو شامل نہ کرنے پر پارٹی کے ترجمان ناظم الٰہی نے کہا کہ 21ویں صدی کے مسلمان نوجوان ہونے کے ناطے ہم کمزور دل I.N.D.I.A. کو مسترد کرتے ہیں۔