پریاگ راج کے پھول پور تھانہ کے تحت بابو گنج گاؤں میں ایک ماں نے اپنے لال کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش میں لگ گئی ہے۔ بیٹے کی قاتل ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔
![A mother brutally murdered her son](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7554061_1098_7554061_1591770950130.png)
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پھول پور پولیس اسٹیشن کی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی اور بیٹے کی نعش لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔
پولیس نے تفتیش میں بتایا کہ ملزمہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک لمبے عرصے سے پریشان ہے۔ وہ کسی چیز سے ناراض ہوئی اور اس نے اپنی روح کے ٹکڑے کو بیلچے سے کاٹ کر مار ڈالا۔ جب لوگوں کو اس واقعے کا علم ہوا تو گاؤں میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ گاؤں والوں کے ساتھ مل کر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔
کنوجا کلا پھول پور تھانہ علاقے کے تحت واقع بابو گنج گاؤں کا یہ کیس ہے۔ جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹے کو کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے کلیوگی والدہ کو تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔