ریاست اترپردیش کا یوم تاسیس 24 جنوری کو منایا جائے گا، اس موقعے پر لکھنؤ سمیت نوئیڈا میں بھی اترپردیش کے قیام کا جشن منایا جائے گا۔
اترپردیش یوم تاسیس کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع افسر سہاس ایل وائی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ ضلع میں ہونے والی ترقی کا ماڈل پیش کیا جائے گا۔
مختلف اضلاع کی خصوصی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، برج کی ثقافت کی نمائش ہوگی اور رام مندر کا ماڈل بھی آویزاں کیا جائے گا۔ اس کے لیے وزارت ثقافت سے بات چیت جاری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرونا کے نئے اسٹرین کے بارے میں بھی محتاط ہے۔