ETV Bharat / state

ہوم کوارنٹائن کے دوران مزدور کی خودکشی

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں ایک مہاجر مزدور نے ہوم کورانٹائن کے دوران پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے خاندانی جھگڑے کی وجہ سے پھانسی لگائی ہے۔

author img

By

Published : May 22, 2020, 8:27 AM IST

a migrant labourer committed suicide at quarantine center in gonda
کوارنٹائن کے دوران مزدور نے پھانسی لگا کر خودکشی کی

کووڈ 19 پر جاری لاک ڈاؤن کے درمیان مہاجر مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ان مزدوروں کو ہوم کوارنٹائن کی ہدایت کر کے ان کے گھر بھیج دیا جارہا ہے۔

اسی دوران عمری بیگم گنج کے گبھورا گاؤں میں ہوم کوارنٹائن کے دوران ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ نوجوان ایک ہفتہ قبل دہلی سے آیا تھا اور تھرمل اسکریننگ کے بعد اسے گاؤں کے باہر ایک جھونپڑی میں کوارنٹائن کردیا گیا تھا۔

نوجوان کی خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ گاؤں کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ نوجوان بہت غریب تھا، کھانے کی قلت تھی وہ لییا اور چورا کھا کر گزارا کررہا تھا۔ اسی بے بسی کی وجہ سے آج اس نے خود کو پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ فی الحال پولیس نے نوجوان کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نوجوان کی خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑا بتا رہی ہے۔

سی او ترب گنج مہاویر سنگھ نے بتایا کہ یہ نوجوان ایک ہفتہ قبل دہلی سے گاؤں آیا تھا اور گھر میں ہوم کوارنٹائن تھا۔ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ آج اس کی لاش اس کی جھونپڑی میں لٹکی ہوئی ملی۔ نوجوان کی لاش پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔ جب ضلع انتظامیہ کو نوجوان کی موت کے بارے میں پتہ چلا تو اے ڈی ایم نے معاملے کی فوری تحقیقات کروائی۔

اے ڈی ایم راکیش سنگھ نے بھی بتایا کہ یہ نوجوان لاک ڈاؤن میں دہلی سے آیا تھا، اپنے گاؤں میں ہی ہوم کوارنٹائن تھا، ایس ڈی ایم ترب گنج نے اس معاملے میں تفتیش کرائی تب پتہ چلا کہ اس نوجوان نے اپنی اہلیہ کے تنازعہ کی وجہ سے پھانسی لگائی ہے۔ لاش کا پوسٹمارٹم کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.