ETV Bharat / state

جونپور میں اسکول کے احاطے میں منیجر کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

اترپردیش کے جونپور کے سکرارا علاقے کے اترائی گاؤں میں واقع انٹرکالج کے منیجر کو نامعلوم بدمعاشوں نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

جونپور میں اسکول کے احاطے میں منیجر کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
جونپور میں اسکول کے احاطے میں منیجر کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 4:36 PM IST

پولس نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سکرارا علاقے کے نظام الدین پور گاؤں کے رہنے والے سبھاپتی دوبے (70 ) نے اپنے گھر سے تھوڑی دور واقع اترائی گاؤں میں پنڈت سبھاپتی دوبے انٹرکالج قائم کیا تھا۔

کل سنیچر کی رات کھانا کھانے کے بعد اسکول کے احاطے میں واقع رہائش گاہ میں سو گئے تھے۔ آج صبح لوگوں نے دیکھا تو ان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

مسٹردوبے غیرشادی شدہ تھے اور پیر سے معذور تھے۔ ان کا قتل کیوں کیا گیا ابھی یہ بات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولس معاملے کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے ۔ لاش پوسٹ کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.