بتایا جارہا ہے کہ سب سے پہلے اس لاش کو سیکورٹی گارڈ نے دیکھا۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ موقع واردات پر پہنچ کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
ابتدائی تفتیش میں ایسا لگتا ہے کہ اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ اس کے سوسائڈ نوٹ میں قرض کا ذکر کیا گیا ہے جو اس کے پھانسی لگانے کا سبب بنا۔
وہ اترپردیش کے بلند شہر ضلع کا رہنے والا تھا اور نوئیڈا کے سیکٹر 31 کے نٹھاری گاؤں میں رہتا تھا۔ فی الحال اس کی مزید تفصیلات سیکٹر 24 تھانے کی پولیس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔