پولیس تھانہ ایکوٹیک-3 کے انچارج انسپیکٹربھونیش کمار کے مطابق ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بدھ کے روز کرشن ویر ولد چندربھن سنگھ گاؤں مگوررا تھانہ مگوررا، ضلع متھرا کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پولیس کی وردی پہنے موٹرسائیکل سے جارہا تھا۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس جعلی پولیس والے سے ایک پولیس وردی ایک گول کیپ جس پر اترپردیش پولیس کا نشان لگا ہے، بیلٹ ، اتر پردیش پولیس کے دو بیج ، جعلی پولیس شناختی کارڈ ، ایک موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ بطور سیکیورٹی گارڈ ایک کمپنی میں کام کرتا ہے اور پولیس اہلکار بتا کر سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں سے دوستی کرتا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ ملزم نے بہت نوجوان خواتین کو پھنسا کر ان کے ساتھ جنسی استحصال کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش: پولیس چھاپے میں غیرقانونی اسلحہ برآمد
لیکن یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ جعلی پولیس والا بن کر سڑکوں پر ٹہلتا رہا اور پولیس بے خبر رہی۔یہ سیکورٹی کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ ہے۔