ETV Bharat / state

مہوبہ: ٹریکٹر سے کچل کر ایک شخص کی موت

اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے چرکھاری علاقے میں جمعرات کو ایک دل دہلانے والے واقعہ میں دبنگوں نے ایک شخص کا ٹریکٹر سے کچل کر قتل کردیا۔

ٹریکٹر سے کچل کر ایک شخص کا قتل
ٹریکٹر سے کچل کر ایک شخص کا قتل
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 11:34 PM IST

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش یادو نے یہاں بتایا کہ ٹولہ سوئم گاؤں باشندہ یوگیندر سنگھ(28)اپنی بھینسوں کوچرانے لے جارہا تھا۔

اس درمیان ٹریکٹر میں سوار ہوکر آئے دبنگوں نے اسے کچل دیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔

واردات کو انجام دینے کے بعد دبنگ موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش یادو نے بتایا کہ اس معاملے میں ہلاک ہوئے شخص کے اہل خانہ کی تحریر پر گاؤں کے دیویندر یادو، اس کی بیوی ممتا،بھائی یوگیندر پال سنگھ اور والد بال مکندیادو کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302 اور 503 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہوئے شخص کے اہل خانہ نے قصورواروں کے ساتھ اس کی پرانی رنجش بتائی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.