ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نہٹور کے گاؤں تالم پور میں موہت نام کے ذہنی مریض نوجوان نے گھر میں سو رہی چچی کلاوتی اور چچازاد بہن انیتا پر تابڑ توڑ لوہے کے پائپ سے سر پر حملہ کر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئیں۔ گھر میں چیخ و پکار سن کر محلے کے افراد نے حملے میں زخمی ہوئے دونوں کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن اسی بیچ راستے میں کلاوتی نے دم توڑ دیا، جبکہ انیتا کو میرٹھ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ہے جس کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم موہت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی لت کی وجہ سے موہت نے اپنے رشتے داروں کا قتل کیا ہے جبکہ مرنے والوں کی اس سے کوئی پرانی دشمنی نہیں تھی۔