مراد آباد کے رہنے والے مکیش نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر دوستوں کو پارٹی دی تھی لیکن انہیں کیا معلوم تھا اس پارٹی میں ایسا ہنگامہ ہوگا کہ پولیس اسٹیشن جانے کی نوب آ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مراد آباد تھانہ کے لائن پار علاقے میں رہنے والے مکیش کی سالگرہ پارٹی میں لوگ مبارک باد دے کر موج مستی کر رہے تھے اسی دوران پارٹی میں شراب پینے کو لے کر مکیش کے دو دوستوں میں کہا سنی ہو گئی تھی حالانکہ پارٹی میں اس وقت معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن بعد صلح کے لیے ملنے پر ایک بار پھر سے کہا سُنی ہوئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ متاثرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔
زخمی مکیش کے دوست نِتن کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا اور پولس ملزم کو تلاش کر رہی ہے