ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے خوف سے ایک شخص نے خودکشی کرلی - اترپردیش نیوز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے بھول پور تھانہ علاقے کے تحت شیوالا کے رہنے والے 58 برس کے گورانگ داس گوسامی نے کورونا وائرس کے خوف سے گھر کے مندر میں خودکشی کر لیا۔

کورونا کے خوف سے ایک شخص نے خودکشی کی
کورونا کے خوف سے ایک شخص نے خودکشی کی
author img

By

Published : May 12, 2020, 5:04 PM IST

علاقائی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اہل خانہ کے مطابق یہ شخص کورونا وائرس سے خوفزدہ تھا، اس لیے اس نے خودکشی کرلی ہے۔

ہلاک شدہ شخص کی اہلیہ ارچنا گوسامی نے بتایا کہ خودکشی سے قبل انہوں نے حال و خیریت دریافت کیا تھا اور اس کے بعد وہ مند پوجا کرنے گئے تھے۔

انہوں نے مندر کے پنکھے سے پھانسی کب لگا لی، یہ معلوم نہیں ہے۔ ارچنا کے مطابق ان کے شوہر کئی دنوں سے کورونا وائرس کے خوف سے پریشان تھے اور اہل خانہ کو خود سے دور رہنے کا مشورہ دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر میں کی کوئی لڑائی جھگڑا بھی نہیں ہوا تھا۔ کرونا وائرس کے ڈر سے شاید انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.