ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دو لڑکوں نے ایک نابالغ لڑکی کو نشیلی کولڈ ڈرنک پلا کر اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا اور عصمت دری کرنے کے بعد اس کا ویڈیو بھی وائرل کر دیا ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہاتھرس معاملہ کے بعد ضلع میرٹھ کے تھانہ سول لائن علاقے کے سبھاش نگر میں ایک 15 سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جہاں کولڈ ڈرنکس میں نشہ آور اشیا ملا کر ایک نابالغ لڑکی کو پلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، عصمت دری کرنے کے بعد ملزمین نے اس کا ویڈیو بھی وائرل کیا۔
پولیس نے معاملہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے تیزی سے کارروائی کی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔