ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے کوتوالی علاقہ کے خشہال نگر مارکٹ میں سدھیر کتیال اور نریش کتیال کی گارمنٹس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
دھواں اٹھتا ہوا دیکھ قریب کے لوگ واقعے کی جگہ پر پہنچے اور آگ کے بارے میں محکمہ فائر کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موقعے پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں جٹ گئے۔
گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، گلی میں گارمنٹس کی دکان ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں، لیکن آگ پر قابو پالیا گیا، متاثرین کے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔