ETV Bharat / state

غازی آباد کے کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی - غازی آباد میں آتشزدگی

غازی آباد کے تھانہ کوی نگر علاقہ کے پانڈو نگر علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آتشزدگی ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں گارڈ موجود تھا۔

غازی آباد کے کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
غازی آباد کے کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 3:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں واقع کوی نگر پولیس اسٹیشن کے پانڈو نگر علاقے میں فیکٹری میں اچانک آتشزدگی ہوئی۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں موجود فیکٹری کا گارڈ موجود تھا، جس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ہے۔

وہیں موقع پر فائر برگیڈکے 10 گاڑیاں پہنچ گئی، آگ کو بجھانے لگی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری کیمیکل سے متعلق بتایا جارہا ہے۔ اس موقع پر چیف فائر آفیسر سنیل کمار نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر کے اضافی ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں اور فائر بریگیڈ کی خصوصی ٹیم بھی اس آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق فیکٹری میں گارڈ کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا، لیکن تفتیش کے بعد ہی پوری تصویر واضح ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.