ETV Bharat / state

اے ایم یو طلبا کے وفد نے اے ڈی جی سے ملاقات کی - طلبا کو پھنسایا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پراکٹر، رجسٹرار، طلبا رہنما اور طلبا نے ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) سے ملاقات کرکے 15 دسمبر 2019 میں پیش آئے واقعہ پر بے گناہ طلبا کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

a delegation of amu students called on adg in aligarh uttar pradesh
اے ایم یو طلبا کے وفد نے اے ڈی جی سے ملاقات کی
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 7:59 PM IST

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف چل رہے احتجاج کے دوران 15 دسمبر سنہ 2019 کی رات میں پیش آئے واقعہ میں جس میں 50 سے زیادہ طلبا زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد علی گڑھ انتظامیہ نے یونیورسٹی طلبا کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔ جس میں طلبا بے قصور بتائے جا رہے ہیں۔

اے ایم یو طلبا کے وفد نے اے ڈی جی سے ملاقات کی

یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس)، پراکٹر محمد وسیم، طلبا رہنما جانب حسن سمیت دیگر طلبا نے ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) کے دفتر پر ملاقات کر ایک میمورنڈم دیا، جس میں 15 دسمبر کی شب میں پیش آئے واقعہ میں بے قصور طلبا کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جانب حسن طلب رہنما کی صدارت میں ایک احتجاج کر یونیورسٹی باب سر سید پر ایک میمورینڈم یونیورسٹی انتظامیہ اور علی گڑھ انتظامیہ کو دیا گیا۔ جس میں بے گناہ قصور طلبا کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

طلبا رہنما جانب حسن نے بتایا کہ آج اے ایم یو طلبا کا ایک وفد اے ڈی جی صاحب سے ملاقات کرنے آگرہ آئے ہیں، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔

آج ہم نے اے ڈی جی کے سامنے ساری باتیں رکھیں جو 15 دسمبر کی رات میں پیش آیا تھا جس طریقے سے طلبا کو پھنسایا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ہم نے کہا کہ آپ اس کی دوبارہ تحقیقات کروائیں تاکہ جو بے گناہ ہیں ان کے خلاف درج مقدمات ختم ہوں۔

جانب حسن نے مزید بتایا کہ اے ڈی جی صاحب نے کہا کہ میں علی گڑھ آؤں گا اور وائس چانسلر، ایس ایس پی، پراکٹر، رجسٹرار سے ملاقات کرکے اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.